قلات، ٹریفک حادثہ میںکمشنر مکران ڈویژن طارق زہری سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 09:55

قلات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) بلوچستان کے ضلع قلات میں کمشنر مکران ڈویژن طارق زہری کی کار پک اپ سے ٹکرانے کے نتیجے میں کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ قلات سے 50 کلومیٹر دور بنچہ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیر رفتار پک اپ مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثہ کے نتیجے میں کمشنر مکران ڈویژن طارق زہری سمیت 4 افراد موقع پر جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قلات منتقل کر دیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں