د*قلات میں اچانک شدید سردی کی لہر، پارہ منفی چار تک گرگیا، گیس مکمل بند

منگل 13 اکتوبر 2020 23:45

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2020ء) قلات میں اچانک شدید سردی کی لہر، پارہ منفی چار تک گرگیا، گیس مکمل بند، بجلی کی ٹو فیز سسٹم شروع،شام کے بعد لوگ گھروں میں محصور، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کیمطابق قلات گزشتہ روز قلات میں اچانک سائبیرین سرد ہواوں کے باعث سردی کی شدت اچانک بڑھنے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی سموار اور منگل کی رات کی سرد ہواوں سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات قلات کے انچارج شیر احمد مینگل کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کی گئی۔ سردی شروع ہوتی ہی گیس پریشر مکمل بند جبکہ قلات سٹی کے مختلف فیڈرز پر کیسکو حکام کی جانب سے بجلی کی ٹو فیز کرنے سے کاروباری حضرات سمیت گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوامی حلقوں نے گیس بندش اور بجلی ٹوفیز کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں