قلات میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جمعرات 10 جون 2021 23:00

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) قلات میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا صوبائی حکومت کو قبائل کی ز مینوں پر قبضے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی زمینداروں کے حق میں فیصلہ دیا ہے مظاہرہ کی قیادت انجمن تاجران قلات کے صدر میر منیر احمد شاہوانی نے کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماء حاجی عبدالعزیز مغل قبائلی و سیاسی رہنما ملک عبدالصمد بنگلزئی اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی قبائلز کی بنجر اور بلا پیمودہ زمینوں قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں انہوں نے کے کہا کہ بنجر اور بلا پیمودہ زمینیں قبائل کی ملکیت ہیں اور ہم ان زمینوں کو کسی بھی صورت میں سرکار کے نام منتقل ہونے نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی زمینداروں کی حق میں فیصلہ دیا ہے مگر صوبائی حکومت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں