کتاب کا علم، قرآنی تعلیمات سے دنیا میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے، جلال کاکڑ

کتاب کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا یقینا اچھی کتاب زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاتی ہے، امجد شہزاد

منگل 28 جون 2022 23:08

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امجد شہزاد نے کافی عرصہ سے بند سوراب پبلک لائبریری کی دوبارہ بحالی کے موقع پر آل طلبا تنظیم کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کا علم اور خاص طور پر قرآن پاک کی تعلیمات سے دنیا میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کتاب کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا یقینا اچھی کتاب زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاتی ہے ۔

ہر بڑے انسان کی کامیابی علم سے ہوتی ہے اور علم کتاب ہی سے حاصل ہوتا ہے،کوئی ایک جملہ ، کوئی ایک سبق ، انقلاب برپا کردیتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے منتظمین کو لائبریری کی بحالی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے ایک بہترین راستہ کا انتخاب کیا ہے جس سے نوجوان نسل برائیوں سے بچ کر ایک شعوری راستے پر گامزن ہوگااس موقع پر آل طلبا تنظیم کے ممبران نے کہاکہ ڈی سی صاحب ایک تعلیم دوست اور کتاب دوست آفیسر ہے ہمارے ملاقات سے ایک گھنٹہ کے اندر اندر لائبریری کو بحال کرکے مطالعہ کے شوق رکھنے والے نوجوانوں کا دل جیت لیا انہوں نے کہاکہ ہم ڈی سی اس احسان کو پوری زندگی یاد رکھیں گے آخر میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امجد شہزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم ڈی سی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا تہہ دل سے شکریہ ادا ہیں کہ انہوں نے بند لائبریری کو بحال کرکے کتب بینی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں