قلات میں 75ویں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

اتوار 14 اگست 2022 20:50

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2022ء) ملک بھر کی طرح قلات میں 75ویں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں پرچم کشائی سے ہوا ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی، ایس پی قلات عبدالرف بڑیچ نے پرچم کشائی کی اس موقع پر لیویز فورس اور پولیس فورس کی چاک و چوبند دستے نے سلامی نے سلامی پیش کی پرچم کشائی کی تقریب میں ضلعی انتظامیہ قلات ایف سی لیویز پولیس سمیت محکموں کے سربراہان و افیسران سیاسی اور قبائلی شخصیات اقلیتی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی پرچم کشائی کے بعد فلیگ مارچ شجرکاری اور 75ویں سالگرہ پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی نے کہا کہ 14اگست یوم آزادی پاکستان کادن قوم کے لئے اہم اور خوشی کا دن ہے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والی آزادی ہمیں امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتاہے ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چائیے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرناچائیے، ڈپٹی کمشنر ، ایس پی سمیت دیگر آفیسران نے جوڈیشل لاک اپ کا دورہ بھی کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں