jمیونسپل کمیٹی قلات کا 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بجٹ منظور

آ*میونسپل کمیٹی کو 27 کونسلروں کے تمام وارڈز کے لئے سالانہ بجٹ کی مد میں 2 کروڑ 65 لاکھ روپے بجٹ ملا ہے

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

ش*قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) میونسپل کمیٹی قلات کا سالانہ بجٹ اجلاس، 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بجٹ منظور، تفصیلات کے مطابق قلات میں چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی کا سالانہ بجٹ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وائس چیئرمین رئیس منظور احمد دہوار چیف آفیسر عبدالحنان مندوخیل بھی شریک ہوئے اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے تمام سیاسی جماعتوں کے کونسلران نے شرکت کئے جبکہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین کونسلروں نے شرکت نہیں کی اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے بجٹ پر کونسلران نے اپنی تجاویز پیش کئے اجلاس میں مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منتخب کونسلران اپنے اپنے تجاویز بھی پیش کی میونسپل کمیٹی کو 27 کونسلروں کے تمام وارڈز کے لئے سالانہ بجٹ کی مد میں 2 کروڑ 65 لاکھ روپے بجٹ ملا ہیں چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب زہری، یہ رقم عوام کے فلاح و بہبود کے لئے تمام کونسلروں میں تقسیم ہوگی چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری ڈیڑھ سال گزر گئے کونسلران نے کہا کہ کونسلروں کو ایک روپیہ بھی فنڈز نہیں ملا ہمارے وارڈز میں عوام کے پیچیدہ مسائل ہیں لوگ ہم سے امید لگائے بیٹھے ہیں میونسپل کمیٹی کو جتنے فنڈز ملے ہیں وہ کونسلروں میں تقسیم کیا جائے تاکہ اپنے وارڈز میں کچھ کام کرسکے کونسلروں کی تجویز، ہم چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری کے مشکور و ممنون ہے جنہوں نے عوام کے فنڈز سب کے سامنے رکھ دیئے اس سے پہلے کبھی بھی کسی چیئرمین کے دور میں بجٹ اجلاس منعقد نہیں ہوا چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے مخلصی کا مثال قائم کردی چیئرمین میونسپل کمیٹی کی قیادت میں جتنا ممکن ہوسکا عوام کی خدمت میں یہ رقم خرچ کرینگے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں