ھ*مولانا عبدالحکیم مینگل کی شہادت کا سن کر بڑا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے، بی این پی قلات

جمعرات 16 مئی 2024 23:00

ٴْقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی قلات بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر عبدالفتاح عالیزئی سینئر رہنمائوں وڈیرہ محمد رحیم مینگل عبدالغفور شاہوانی عبدالرزاق عمرانی منیر احمد رئیسانی ملک نثار یاسین بلوچ نائب غنی نیچاری حنیف مینگل عزیز مینگل جاوید مینگل زبیر علیزئی سلیم لانگو و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولانا عبدالحکیم مینگل کی شہادت کا سن کر بڑا دکھ اور صدمہ پہنچا اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین مولانا عبدالحکیم کی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں جس کا نقصان بلوچستان کے سیاسی رہنماں، سینیئر ورکرز اور صحافی حضرات کو اٹھانا پڑ رہا ہے بلوچستان میں امن و امان کو قائم کرنے میں بلوچستان انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکے ہیں بی این پی قلات جسکی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور حکام بالا سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور مولانا محمد صدیق اور مولانا عبدالحکیم مینگل کی قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں