جشن قلات، فٹ بال ٹورنامنٹ خالق آبادمیں لیویز فٹ بال کلب ،ینگ فتیحانزئی،سپرمینگل اورریڈلانگونے اپنے اپنے میچ جیت لیے

بدھ 24 ستمبر 2014 14:48

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء)جشن قلات کے سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ خالق آبادمیں لیویز فٹ بال کلب خالق آباد،ینگ فتیحانزئی خالق آباد،سپرمینگل اورریڈلانگونے اپنے اپنے میچ جیت لیے تفصیلات کے مطابق جشن قلات کے سلسلے میں خالق آبادفٹ بال ٹورنامنٹ ملک میاں خان لانگو کی زیرنگرانی جاری ہے لیویزخالق آباد کلب کامقابلہ زیبل کلب سے ہواجس میں لیویز کے سمیع نے ایک گول کرکے اپنے ٹیم کوبرتری دلائی دوسرے ہاف میں زیبل کے ایک گول نے میچ کوبرابرکردیا مگرسمیع کے ایک اورگول نے لیویز ٹیم کوبرتری واپس کردی لیویز کے رسول بخش نے تیسراگول کرکے لیویز کوایک ،تین کے مقابلے میں میچ اپنے ٹیم کے نام کرلی ایک میچ ینگ فتیحانزئی بمقابلہ چاند کلب کھیلا گیا ینگ فتیحانزئی نے میچ ایک صفر سے جیت لیا ایک میچ ریڈلانگوبمقابلہ شہیدعبدالخالق کھیلا گیاریڈلانگوکے پہلا گول ساجد نے کیا دوسراگول ذوالفقار نے اورتیسراگول وکیل احمدنے کیا یوں ریڈ لانگونے تین صفر سے میچ جیت لیاریڈلانگوکے نسیم لانگواوروصدرملک میاں لانگو نے ریڈلانگو کومبارک باد دی اوران کے اعزازمیں چائے پارٹی دی ایک اورمیچ سپرمینگل کا مقابلہ زیبل کلب چھاتی کے درمیان کھیلا گیا سپرمینگل نے یہ میچ ایک صفر سے جیت لیا سپرمینگل کے سیکریٹری ممتازمینگل نے ٹیم کومبارک باد دیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں