ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن قلات کا ہنگامی اجلاس

جمعہ 28 جولائی 2023 21:39

ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن قلات کا ہنگامی اجلاس
قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2023ء) ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن قلات کے ہنگامی اجلاس میں چیئرمین ندیم دہوار نے کہا کہ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ابھی ان کے پاس پروپیگنڈے کرنے کے سوا اور بچا ہی کچھ نہیں ہم کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کررہے ہے تاکہ ہمار ی نوجوان نسل دوسر ی غلط سرگرمیوںسے بچا کر اپنے کھیل پر توجہ دے جو مخالفین کو عزم نہیں ہو رہا اور اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہیکہ ہمارے ساتھ قلات/منگچر سے 50 سے زائد رجسٹرڈ ٹیمیں ہے ہماری کھیل میں کوئی سیاست نہیں ہمارے ساتھ تمام طبقہ فکر کے لوگ اور ڈسٹرکٹ قلات کے تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کے حمایتی وہ ہمارے حصہ ہیں اور ہمارے محنتوں کی وجہ سے ایک مہینے میں جس طرح قلات ٹینس بال کرکٹ میں بہتری ہم نے لائی ہے مخالفین نے وہ 20 سال میں نہ لا سکے جہنوں نے ہمیشہ میرٹ کو پامال کیا اور اپنے نام نہاد سلیکٹڈ کو کھلاتے رہے ہیں جن کی ناکام پالیسی کے وجہ سے آج تک قلات نے 20 سالوں سے ایک بھی ایونٹ نہیں جیت سکیں ہیں اگر آئندہ سلیکشن میں میرٹ کو پامال کیا گیا تو ہمارا ایسوسی ایشن ان کے خلاف شدید احتجاج کریگی ہم نے قلات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹینس بال کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جس میں ٹیموں سے کوئی فیس نہیں لیا جارہا مخالفین نے سرکاری ایونٹس میں بھی ٹیموں سے فیس لیا اس سلسلہ میں ٹیموں ڈپٹی کمشنر صاحب سے بھی انکی شکایت کی لیکن پھر بھی باز نہیں آئے اور میں بحیثیت ایسوسی ایشن چیئرمین اپنے کابینہ اور لڑکوں کو پابند کرتا ہوں کہ کوئی انکے کسی بیان اور کمنٹس کا جواب نہ دے اپنی تعلیم اور کھیل پر توجہ دے باقی ہمارے دروازے سب ٹیموں کے لئے کھلے ٹیمز آجائے ہمارے ساتھ اپنی ٹیم رجسٹرڈ کرے اور کرکٹ کھیلے ہیں

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں