شجر کاری آلودگی کے خلاف سب سے موثر ہتھیار ہے، سبین میمن

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) شجر کاری ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میںہمارا موثر ترین ہتھیار ہے۔ درخت تحفظ ماحول اور زمین کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ ربانی رحمت بارش کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ نسل نو میں شجر کاری کا رجحان قابل تحسین ہے۔ ان تاثرات کا اظہار جوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن JHWO کی چیئر پرسن سبین میمن نے گرین ہینڈز کے شہروز سراج اور عین الرضا کی دعوت پر لیاری میں شجر کاری مہم کے دوران پودا لگانے کے بعد عہدیداران و اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرJHWO کے صوبائی کو آرڈینیٹر ساجد حبیب میمن اور متعدد سماجی اداروں کے رہنما بھی موجود تھے۔ سبین میمن نے کہا کہ درخت زمین کی زینت ہیں۔ درختوں اور پودوں سے جہاں پھل، غلہ اوراناج حاصل ہوتا ہے وہیں شدید دھوپ میں راہ گیروں کے لئے سائے کا انتظام بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا دین اسلام شجرکاری کوعملِ صالح قرار دے کر اس عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے حالت جنگ میں بھی درخت کاٹنا ممنوع قرار دیتے ہوئے شجرکاری کی حوصلہ افزائی فرمائی ہے۔ JHWOکی چیئر پرسن نے کہا کہ آج پودے لگانے والے یہ نوجوان اس امر سے آگاہ ہیں کہ اس کے ثمرات ان کی زندگی میں نہیں مل پائیں گے لیکن اس کے باوجود آنے والی نسلوں کو فیض پہنچانے کی سعی وجہد میں ان کا یہ انہماک ہی انسانیت کی فلاح ہے جو ہم سب کا مشترکہ مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں