سندھ میں اب گرمی میں ہی نہیں سردی میں بھی آم کی پیداوارسال میں دو مرتبہ ہوگی، محکمہ زراعت

اتوار 21 مئی 2023 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2023ء) محکمہ زراعت سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ میں اب گرمی میں ہی نہیں سردی میں بھی آم کی پیداوارسال میں دو مرتبہ ہوگی۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق میرپورخاص میں محکمہ زراعت کے ہارٹیکلچر زرعی ریسرچ ونگ نے آموں کی4 اقسام کاکامیاب تجربہ کرلیا ہے، میرپورخاص میں ایک درخت پر آم کی دو اقسام کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، جن میں سے ایک آسٹریلین اور دوسری تھائی لینڈ کی قسم شامل ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ڈائریکٹرجنرل ریسرچ نور محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ نئی اقسام میں آسٹریلیا کی ایگزوبوئی ٹانگ اور دوسری تھائی لینڈ کی نیمڈوکمائی شامل ہیں، جبکہ آم کی سدا بہار وارائٹی جنوری اور جون کے علاہ سال کے 10 ماہ پھل دے گی،دوسری آم کی نئی مہران قسم جون اور نومبر میں پیداواردیگی۔ نورمحمد بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ میرپورخاص ہارٹیکلچر زرعی فارم میں آم کے 156 درخت لگائے ہیں جن میں 92 ورائٹیاں ہیں جو سات سال میں تیارہوئی ہیں۔ محکمہ زراعت سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک آم کا وزن ایک کلو گرام سے زائد اوردیگر آموں سے مختلف ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں