اب سال میں ایک بارنہیں،تین بارکپاس کاشت ہوسکے گی ، جامعہ کراچی نے کامیاب تجرباتی کاشت کرلی

جمعہ 17 نومبر 2023 15:08

اب سال میں ایک بارنہیں،تین بارکپاس کاشت ہوسکے گی ، جامعہ کراچی نے کامیاب تجرباتی کاشت کرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2023ء) سال میں تین کپاس کی فصلیں تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا,جامعہ کراچی نے ایک سال میں تین بار کپاس کاشت کرلی۔ایک سال کے دوران تین مرتبہ مختلف موسم میں کپاس اگائی گئی،اس ضمن میں پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد منصورنے بتایاکہ کراچی میں کپاس کیلئے موسم سازگار ہے۔

(جاری ہے)

اگر وفاقی اور صوبائی سرپرستی ملے تو کپاس کی کاشت کا حجم بڑھاکر ملکی معیشت کیلئے فائدہ مند بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ تجربے کے تحت کاشت کی گئی کپاس موسمی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے،کپاس کامیابی تجرباتی فصل تیسری بار کاشت کی گئی ہے اگر حکومت سرپرستی کرے تو اس سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا دے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں