مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت مزید2400 کے اضافے سے ایک لاکھ 8300روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بدھ 8 جولائی 2020 18:58

مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت مزید2400 کے اضافے سے ایک لاکھ 8300روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت مزید2400 کے اضافے سے ایک لاکھ 8300روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت26ڈالر کے نمایاں اضافے کے باعث1802ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونا2400 روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ 8ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے کے اضافے سے 92ہزار850روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں