پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا11 ڈالر کے اضافے سے 2411 ڈالر فی اونس ہوگیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:34

پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار 221 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا11 ڈالر کے اضافے سے 2411 ڈالر فی اونس ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2780 روپے پر برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں