ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

جمعہ 17 مئی 2024 20:31

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) ملک میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کوفی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 45 ہزار کا ہوگیااسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2384 ڈالر کا ہوگیا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں