کاٹی کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے فلاحی ادارے کے اشتراک سے تقریب
بدھ 22 مئی 2024 18:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بینکوں اسپتالوں میں پڑھی لکھی خواتین نظر آتی ہیں۔
اعتبار اور تحفظ کے فقدان کے باعث خواتین کو مشکلات درپیش ہیں، پاکستان کی آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔جوہر قندھاری نے کہا کہ اس اقدام میں کاٹی کی سینئر نائب صدر نگہت اعوان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات ایک کرکے کاٹی اور فلاحی اداروں کے اشتراک سے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے شعبے، پیشہ وارانہ ہنر اور حوصلہ افزائی سے نصف آبادی کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع ملے گا اور پاکستان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔صدر کاٹی نے کہا کہ سی ایس آر ہر کسی کے بس کی بات نہیں، چند گنے چنے لوگ ہی اس پر عمل کر پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کا فقدان نظر آرہا ہے، لیکن آج کل کی خواتین کا حوصلہ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ وہ تمام تر مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنا رہی ہیں۔ کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ نجی شعبے میں خواتین کی شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کو یکساں مواقع میسر نہیں تاہم خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ دفتری ذمہ داریوں کیساتھ خواتین گھریلو ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین ایک وقت میں متعدد ذمہ داریاں سنبھال کرمردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔ زبیر چھایا نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں گھر کے تمام افراد کو کام کرنا لازمی ہوگیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد حمید نے کہا کہ کاٹی کے اشتراک سے خواتین کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے فلاحی ادارے فہمیدہ بیگم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں۔ جبکہ صنعتوں میں خواتین کیلئے ملازمت کے مواقع بڑھانے کیلئے انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے کاٹی کے سابق صدر مسعود نقی،مسلم محمدی، احتشام الدین ،یو این ڈی پی کے پروجیکٹ منیجر نوید شیخ، فہمیدہ بیگم فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر شیخ ادریس، زینب حمیدرخسانہ شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایسٹ، تھانہ بہادر آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ایسٹ، تھانہ فیروز آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ریڈہینڈڈ گرفتار کرلیا
ایسٹ، تھانہ فیروز آباد پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ایسٹ، تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ایسٹ، تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ایسٹ، تھانہ پی آئی بی پولیس کی بروقت کاروائی، گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی گاڑی و موبائل فونز پولیس مقابلہ ..
ایس پی گلشن ڈویژن عبدالعلیم بلو نے عیدالاضحی کے موقع پر اہم مقامات کا دورہ
شہدائے پاکستان سنی تحریک کے گھروں میں قربانی کا گوشت تقسیم
فلسفہ قربانی ہمیں اسلام کی بقاء اور مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کیلئے جان ومال قربان کرنے کا درس دیتا ہے ، ..
جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو علیل ہوگئے
وزیراعلی مراد علی شاہ نے محکمہ لائیو اسٹاک کو کم از کم تین انڈور ویٹرنری اسپتال قائم کرنے کی ہدایت
عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دھمکیوں سے پہلے تھوڑی محنت کرکے کوڑا تواٹھا لیں، عظمیٰ بخاری
-
اپوزیشن کا کام ایوان سے باجے بجا کر واک آﺅٹ کرنا نہیں بلکہ حکومت پر دباﺅ ڈالنا ہوتاہے،فیصل کریم کنڈی
-
سندھ حکومت کا ہر سال 5لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کیس ، ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
-
مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا، وفاقی وزیر
-
آئی ایم ایف پروگرام کیلئے سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں،رانا تنویر حسین
-
عید کے 3 دنوں میں ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نیشنل گرڈ کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی
-
پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے تحفظات صرف یہ ہیں تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے ، یوسف رضا گیلانی
-
ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے دھکیلنے والوں میں گھبراہٹ بڑھتی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب
-
خیبرپختونخواہ کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے،اسد قیصر
-
قبائلی علاقے میں بڑھتی بدامنی نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے،مولانا فضل الرحمان