نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل ہے، چیئرمین بورڈ

پیر 22 اپریل 2024 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) کرا چی ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں عام تعطیل ہونے کی وجہ سے سالانہ امتحانی فارم 2024جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا جن اسکولوں اور طلبا وطالبات نے ابھی تک سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم اور رجسٹریشن فارم جمع نہیں کرائے وہ لازمی امتحانی فارم جمع کرا دیں اس کے بعد تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں