چھوٹی صنعتی ںقومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے،گورنر سندھ
جمعرات 22 جون 2017 16:46
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کے بغیر تیز رفتار ترقی ممکن نہیں اس سلسلہ میں وفاقی حکومت انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کے لئے جامع منصوبہ پر کام کررہی ہے با الخصوص صنعتی ایریاز اور اسمال انڈسٹریز کے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کے کام کو فوقیت دی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسمال انڈسٹریز کی فعالیت سے قومی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے میں مدد مل رہی ہے کیونکہ چھوٹے صنعتی یونٹس کو بھرپور سہولیات فراہم کرکے ہی معاشی طاقت کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمال انڈسٹریز کی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا اس ضمن میں اتحاد کا ٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن سے مشاورت معاون ثابت ہو گی ، بجلی ، پانی اور انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کی ضروریات کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ وفد کے صدر حاجی صالحین تنولی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ بلدیہ ٹائون میں چھوٹے چھوٹے صنعتی یونٹس قائم ہیں جن میں زیادہ تر آئرن ری رولنگ ملز ہیں ، اسمال انڈسٹریز کی فعالیت میں بجلی ، پانی اورنقل و حمل کے ذرائع بہت اہمیت رکھتے ہیں ، علاقہ کی اہم ترین شاہراہ ابو ہریرہ روڈ عرصہ 20 سے 25 برس قبل تعمیر ہوئی تھی جس کے بعد سے آج تک اس شاہراہ پر کسی بھی قسم کا کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوا ، جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے لوگوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے با الخصوس بارش کے دنوں میں شاہراہ پر سفر کرنا نا ممکن ہو جاتا ہے ، ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ اورنج لائن منصوبہ جوکہ اورنگی نمبر 5 تک ہے اسے حب ریور روڈ تک مزید توسیع دی جائے تاکہ بلوچستان سے آنے والے افراد اور بلدیہ ، نیول کالونی ، سعید آباد سمیت اطراف کے باسی بھی اس منصوبہ کی افادیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں پرانی اور خراب ہو چکی ہیں جو پانی کی تسلسل سے فراہمی میں رکاوٹ بن رہی ہیں ، بجلی کے مسئلہ پر کے الیکٹرک کی اجازت سے ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت 18 کروڑ روپے کی لاگت سے فیڈر نصب کیا تھا جس سے بجلی کی تسلسل سے فراہمی کے باعث اسمال انڈسٹریز میں کام جاری ہے ،اگر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہمیں اجازت دے تو ہم اپنی مدد آپ کے تحت نئی موٹریں نصب کرکے ادارہ کو دے سکتے ہیں تاکہ پانی کی تسلسل سے فراہمی یقینی ہو سکے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ کی توسیع کے حوالہ سے وہ صوبائی حکومت اور علاقہ کی ساڑھے چار کلومیٹر ابو ہریرہ روڈ کی تعمیر کو کراچی پیکج میں شامل کرنے کے لئے میئر کراچی اور وفاقی حکومت سے رابطہ کرینگے جبکہ پانی کے مسئلہ با الخصوص موٹرز کی تبدیلی کے حوالہ سے متعلقہ ادارہ سے بات چیت بھی کی جائے گی ۔ وفد میں جنرل سیکریٹری وزیر اعوان ، اقبال جعفرانی ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ ، ایم اورنگزیب ، عبد الحنان ، خالد محمود ، وقار تنولی ، رفیق خان اور عالم زیب سمیت دیگر شامل تھے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیر ی اورلائیواسٹاک سیکٹر کوشعبے کو عالمی معیارات کے تحت بدلنے کی ضرورت
تاجر برادری ایم آئی سی اے ڈی آر کی ثالثی خدمات سے مستعفید ہو، جسٹس (ر) خلجی
عدالت نے گیس چور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا - کراچی میں مزید 167 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دئیے ..
سرمایہ کاری کے جائزے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقات
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ..
جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
رینجرز (سندھ)اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیدو مختلف مشترکہ کارروائیاں
نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات