جامعات کے طلبہ کی سخت نگرانی کا فیصلہ، نماز نہ پڑھنے والے طلبہ نماز پڑھنے لگیں تو جامعات آگاہ کریں، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 ستمبر 2017 10:13

جامعات کے طلبہ کی سخت نگرانی کا فیصلہ،  نماز نہ پڑھنے والے طلبہ نماز پڑھنے لگیں تو جامعات آگاہ کریں، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر۔2017ء)جامعات کے طلبہ کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب صرف ڈیٹا ہی نہیں رویوں کی بھی نگرانی ہوگی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کہتے ہیں نماز نہ پڑھنے والے طلبہ نماز پڑھنے لگیں تو جامعات آگاہ کریں، طالبات اچانک برقعہ پہننا شروع کریں تو بھی آگاہ کیا جائے۔اے آئی جی سی ٹی ڈی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ٹولیوں کی شکل میں بیٹھنا شروع کریں تو آگاہ کیا جائے، داعش اور دیگر تنظیموں کا ٹارگٹ نوجوان ہیں،سائنس گریجویٹ طلبا خصوصی ٹارگٹ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں