کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) کراچی میں کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس سے مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے بتایا کہ تین سال کے بچے کو موٹرسائیکل پر ساتھ بٹھا کر وارداتیں کرتے تھے، بچہ ساتھ ہونے کی وجہ سے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نہیں روکتی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں