پی آئی اے،ایگزیکٹیو کمیٹی کے دوسالہ انتخابی نتائج کا اعلان، رضوان گوندل صدر منتخب

پیر 26 فروری 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء)پاکستان انٹرنیشل ایئرلائن کے کپتانوں کی نمائندہ تنظیم پالپا نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے دوسالہ انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی سے متعلق جاری پولنگ میں ووٹ کا تناسب 96 فیصد رہا جبکہ 426 ووٹوں میں سے 398 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انتخابات کے نتائج کے بعد کیپٹن رضوان گوندل صدر منتخب ہوگئے جس کے تحت صدر اور منتخب نمائندے 2018 سے 2020 کے لیے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق نائب صدرکیپٹن جہانگیر خان، سیکرٹری جنرل علی منصورقریشی، جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن چاکرشاہ، کیپٹن ناریجو اور ریحان حقی اورعدنان صدیقی بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔علاوہ ازیں مجلس عاملہ کے اراکین کیلئے کیپٹن فیصل حمید، کیپٹن ربانی، کیپٹن بلال چغتائی، کیپٹن حسیب علی خان، اور کیپٹن فواد علی شاہ منتخب ہوئے۔خیال رہے گذشتہ برسوں میں پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان گہرا تنا رہا ہے، پی آئی اے کے پائلٹس اور انتظامیہ کے درمیان تنازعات کے باعث ماضی میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ زیادہ تر مسافروں نے اپنے ٹکٹ ریفنڈ کروا کر نجی ایئرلائن کے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں