روز بروز بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہریوں کی بھی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،بلال سلیم قادری

شہر قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے،رہنما سنی تحریک

بدھ 8 مئی 2024 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) پاکستان سنی تحریک کے عارضی مرکز قادری ہاس میں سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے مختلف علاقوں سے آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات کے لیے آنے والوں وفد سے ملاقات کے موقع پر ان کے مسائل بھی سنیں۔لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بلال سلیم قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہریوں کی بھی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

بزرگ خواتین بچوں کا بھی گرمی سے برا حال ہے۔اتنی شدید گرمی میں بھی کے الیکٹرک کو عوام پر رحم نہیں آرہا۔شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں آٹھ سے لے کے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جا رہی ہو۔شہر قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دن ہو یا رات کے الیکٹرک کا لوڈ شیڈنگ کرنا معمول بن گیا ہے۔

پورا شہر سراپہ احتجاج ہے مگر مجال ہے کہ کے الیکٹرک کے کان میں کسی کی آواز آتی ہوں۔مگر کے الیکٹرک کا بل ہر ماہ بڑھ چڑھ کر ضرور آتا ہے۔شہری اگر احتجاج کرتے ہیں تو انتظامیہ آتی ہے لولی پوپ دیتی ہے اور چلی جاتی ہے۔مگر کوئی عمل درآمد ہوتا ہوا کہیں نظر نہیں آتا۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے دکاندار کا بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے برا حال ہو گیا ہے۔

ایک تو کاروبار پہلے ہی نہیں ہے رہی صحیح کسر بجلی کی بندش نے پوری کر دی ہے۔اگر متعلقہ محکمے کے پاس زیادہ بل آنے کی شکایت لے کر جا تو ان کے مزاج آسمان سے باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔عوامی ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے بھی عوام کے مسائل کا کوئی حل تلاش نہیں کر پا رہے ہیں۔وہ بھی اپنی بے بسی کا رونا روتے رہتے ہیں۔حکومت بھی روز بروز بجلی کے قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے۔

30 ہزار روپے کمانے والا 20ہزار کا بل جب بھرے گا توکیا گھر والوں کو فاقے کرائے گا۔کسی کو عوام کے دکھ درد کا کوئی خیال نہیں ہے۔ملک میں اس وقت ایسی افرا تفری نظر آرہی ہے۔جس کا جہاں زور چل رہا ہے وہ عوام کا خون چوسنے میں لگا ہوا ہے۔عوام کے کاندھوں پر صرف بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔مگر عوام کو کسی قسم کی سہولیات یا سبسڈی نہیں دی جا رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں