وزیر اعظم عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا ٹینس کھلاڑی مہک انور کے علاج کیلئے احکامات جاری کردیے

مہک انور کے والد نے عمران خان سے کینسر کے علاج کیلئے مطالبہ کیا تھا

منگل 21 اگست 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور کے علاج کے احکامات جاری کردیے تفصیلات کے مطابق مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی ہے ان کے والد سرکاری سکول میں نائب قاصد ہیں اور کینسر جیسے مرض کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے مہک انور کے والد نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ مہک انور کے کینسر کے مرض کے علاج میں معاونت کی جائے جس پر وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئی مہک انور کے علاج کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں