عوام سے رابطے بڑھائے جائیں، وزیراعلی سندھ کی معاونین خصوصی کو ہدایت

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:09

عوام سے رابطے بڑھائے جائیں، وزیراعلی سندھ کی معاونین خصوصی کو ہدایت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بدھ کو ان کے نئے پانچ معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی، ڈاکٹر کھٹومل، اشفاق میمن، قاسم نوید اور نواب وسان سے نے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے معاونین خصوصی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلیے عوام سے رابطہ بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی مقبول جماعت ہے، سندھ میں پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں