ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی کے بعد پہلی بیوی کا بھی رد عمل آگیا
سمیرا فقیرحسین منگل 20 نومبر 2018 13:23
(جاری ہے)
ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وفاداری میں کبھی بھی کسی قسم کا ابہام نہیں ہوتا۔
یا تو آپ کسی کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے۔ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئیے، آپ صرف تب ہی کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے جب آپ کو مناسب لگے۔ ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کو دھوکہ دینا غلطی نہیں بلکہ انتخاب ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی ایسے شخص کو دھوکہ دیتے ہیں جو آپ کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو، تو دراصل آپ خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اپنے ایک اور پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر نے کہا کہ پہاڑ جیسی مشکلوں میں بھی جو مسکرادئیے ان سے زیادہ مضبوط کون ہے؟ واضح رہے کہ والد کی دوسری شادی پر عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعا نے بھی ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ دعا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور دن،ایک اور سانحہ۔ جب بھی آپ اپنے اہلِ خانہ کو تکلیف دیتے ہیں تو آپ کو ہدایت کی دعائیں ملتی ہیں۔ یہ دعائیں گھر میں پھوٹ ڈالنے والے کے لیے بھی ہوتی ہیں۔ اُمید ہے اللہ آپکی درست راستے کی طرف رہنمائی فرمائے گا اور آپ کے بچے اپنے آنسو پونچھ دیں گے۔آپ کی تکلیف میں مبتلا بیٹی دعا عامر۔ دعا عامر نے ٹویٹر پر ایک صارف کی پوسٹ بھی ری ٹویٹ کی جس میں عامر لیاقت اپنی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر اور بچوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں رواں برس پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کے انکشاف پر ان کی پہلی اہلیہ اسپتال منتقل ہو گئی تھیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ کے اسپتال منتقل ہونے کی خبر ان کی صاحبزادی دعا نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے دی۔ دعا کا کہنا تھا کہ میری والدہ ایمرجنسی میں ہیں، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا نے والدہ کی طبیعت خرابی کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا۔کچھ دیر کے بعد دعا نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ الحمد لللہ والدہ کی طبیعت بہتر ہے۔ اپنے پیغام میں دعا نے والدہ کے لیے دعا کرنے والوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے دو بچے ہیں جن کے نام دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا
پرفارمنس پر تنقید، شارمن سہگل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کمنٹ آپشن بند کردیا
اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا
آڈیشن دینے گیا تو زمین پر بیٹھنے اور چوکیدار کے کولر سے پانی پینے کا کہا گیا،: منیب بٹ
اداکارہ زارا نور کا بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ہونیوالی تقریب میں ڈانس
شاہی سید کی ایمل ولی خان کو اے این پی کا بلا مقابلہ مرکزی صدر، محمد سلیم خان کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے ..
سوچ کراچی کا اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کیلئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان
عوامی رابطے اور کارکنان وذمے داران کی تربیت ناگزیر ہے،عبدالواحد شیخ
محمد حسین محنتی کاترکیہ میں سعادت پارٹی کے دفتر کا دورہ
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
محکمہ صحت سندھ کی ضلع دادو میں بچوں کی ہلاکت کے دعوے کی میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید
ہم امن و امان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ شہر کراچی کی رونقیں بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہیں، سید مراد علی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، محمد اورنگزیب