قطرکے قونصل جنرل کی وزیراعلی سندھ کو دوحہ اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت

جمعرات 22 نومبر 2018 14:55

قطرکے قونصل جنرل کی وزیراعلی سندھ کو دوحہ اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو وزیر اعلی ہائوس میں قطر کے قونصل جنرل مشال محمد اے اے الانصاری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران قطری قونصل جنرل نے وزیر اعلی سندھ کو دوحہ اکنامک فورم میں شرکت کرنے کی دعوت دی، جس پر وزیراعلی سندھ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس کانفرنس کا انعقاد دسمبر میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں