رہائشی علاقوں میں اسکولز کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی، صوبائی وزیر بلدیات کی آل کراچی پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم سکولز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ جمعہ کو پیک پرائیوٹ سکولز ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنزایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے سکولز مالکان اور والدین کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ سکولز بند کروانے اور اسے سیل کرنے سے متعلق سندھ حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران آل کراچی پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر بلدیات سے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ٹریڈ لائسنس سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا۔ وفد میں سید شہزاد اختر، سید حیدر علی، سید طارق شاہ، شرف الزماں، غلام عباس بلوچ، شاہجہان خان، غلام محی الدین، نصیر الدین، محمد انور، محمد آصف خان، عمر، عتیق، فاروق فرخ، عبدالحمید، جہانزیب، انتسار، معراج، ارشد، مجید کیانی، سمیع، زبیر، شہنازالہدیٰ، منورحمید، ناصر زیدی اور وقاص شامل تھے۔

آل کراچی پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے وفد نے وزیربلدیات سعید غنی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں