واٹربورڈکے عملے نے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصو صی انتظاما ت مکمل کرلئے ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ

اتوار 26 مئی 2019 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) واٹربورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈکے عملے نے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصو صی انتظاما ت مکمل کرلئے ہیں، تمام مساجد، امام بارگاہوںاور جلوس کے راستوں پر مختلف مذہبی و فلاحی اداروں کوانجمنوںکی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں میں فراہمی آب کو یقینی بنانے کیلئے واٹربورڈ نے ضلعی وشہری انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جلوس کے منتظمین کو پانی کے متعدد ٹینکرز فراہم کردیئے ہیں،شہر کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں پر پمپنگ کے نظام پرکڑ ی نگاہ رکھی جارہی ہے والوز آپریشن کو سوفیصدیقینی بنایا جارہاہے،جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنے او ر سیوریج اوورفلو کے ممکنہ خدشہ کے تدارک کیلئے اہم شاہراہوں ،جلوس کی گزرگاہ سمیت دیگر مقامات پر واٹربورڈ کی راڈنگ وجیٹنگ مشینیںکھڑی کردی گئی ہیں ،تمام مین ہولز پر کور کی مو جودگی کو یقینی بنایا جارہا ہے، پانی اور سیوریج سے متعلق شکایات کے اندراج اور ازالے کیلئے واٹربورڈ کا شکایت مرکز تمام وقت متحریک رہے گا ،اس کے علاوہ واٹربورڈہائیڈرنٹس اینڈٹینکرزسیل نے ہنگامی بنیادوں پرپانی کی فراہمی کیلئے واٹربورڈ کے ہیڈآفس واقع سوک سینٹرگلشن اقبال میںعارضٰ سینٹرقائم کرلیا ہے،جہاں سے شہری ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جلوس کے منتظمین سے فوری رابطہ و اقدامات ممکن ہوسکیں گے، واضح رہے کہ ،ایم ڈی واٹربورڈ نے چیف انجینئرز و سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت دیںتھیں کہ وہ یوم علیؓ کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے بہترین انتظامات کیلئے منتخب نمائندوں ، علماء کرام محلہ کمیٹیوں اور دینی و فلاحی تنظیموں کے عہدیداران سے رابطے کیئے جائیں ،یوم شہادت حضرت علیؓسے قبل شہر کے تمام علاقوں میں نکاسی وفراہمی آب کا جائزہ لیا جائے اور ہر گلی اور ہر محلہ میں پانی فراہم کرنے کے لئے پانی کی لائنوں اور والو و آپریشن کی کڑی نگرانی کریں، پمپنگ اسٹیشنوں پر والوو آپریشن کی شیڈول نمایاں طو رپر آویزاں کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح سے نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنے کئے نہ صرف نکاسی آب کی لائنوں کی دیکھ بھال کریں بلکہ نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی اور مین ہولز کی دیکھ بھال اور ڈھکن رکھنے کے عمل کو مستقل بنیادوں پر انجام دیا جائے۔ جہاں جہاں اوورفلو کی شکایات ہوں وہاں سیوریج کلیننگ مشین ، جیٹنگ مشین او ر افرادی قوت کے استعمال سے اپنے متعلقہ علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کورواںرکھا جائے ،واٹربورڈکے مرکزی کمپلینٹ سینٹر پر موصول ہونے والی فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر خا تمہ کیاجائے ،ایم ڈی واٹربورڈ کی ان ہدایات پرواٹربورڈنے فوری عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے پیشگی اقدامات مکمل کرلیئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں