فلاحی کاموں کے حوالے سے کراچی اہمیت کا حامل شہر ہے، ہمارے پیغمبر حضور نبی اکرم ؐ فلاحی کاموں کے حوالے سے بہت اعلیٰ بصیرت رکھتے تھے، میمن برادری کا انسانیت کی خدمت کے لئے کردار قابل تعریف ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ’’میمن لیڈر شپ فورم‘‘ سے خطاب

پیر 20 جنوری 2020 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں کے حوالے سے کراچی اہمیت کا حامل شہر ہے، ہمارے پیغمبر حضور نبی اکرم ؐ فلاحی کاموں کے حوالے سے بہت اعلیٰ بصیرت رکھتے تھے، میمن برادری کا انسانیت کی خدمت کے لئے کردار قابل تعریف ہے۔ وہ اتوار کو کراچی میں میمن برادری کی جانب سے منعقدہ ’’میمن لیڈر شپ فورم‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اچھے کاموں کے لئے قیادت کا ایک اہم کر دار ہوتاہے اور میمن برادری نے ہمیشہ فلاحی کاموں میںبھر پور کردار ادا کیا اور اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میمن برادری دنیا میں جہاں بھی گئی اس نے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہماے نبی حضرت محمدؐ بھی فلاحی کاموں کے حوالے سے ایک بڑی بصیرت رکھتے تھے اور میمن برادری بھی اسی ویژن پر عمل پیرا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، غلط خبروں کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فلاحی کاموں میں مخیر حضرات اور غیرسرکاری تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے میڈیا کو چاہیئے کہ ان فلاحی کاموں کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں