پی آئی اے کے تربیتی طیارے کا دوران پرواز ویل گر گیا

بدھ 26 فروری 2020 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا چھوٹا تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اڑان بھرتے ہی تربیتی طیارے کا نوز ویل اچانک گرگیا جس پر طیارے کو فوری ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

(جاری ہے)

کپتان نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ پر فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیموں کو طلب کر لیا گیا اور طیارے کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں