سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،سوشل میڈیا پر ایک نجی چینل کے توسط سے چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان سندھ حکومت

پیر 25 مئی 2020 22:10

سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،سوشل میڈیا پر ایک نجی چینل کے توسط سے چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان سندھ حکومت
کراچی۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،سوشل میڈیا پر ایک نجی چینل کے توسط سے چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیر کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرفیو سے متعلق خبر سراسر غلط ہے،عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریںتاہم عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اور حکومت کا ساتھ دیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں