دوسری عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ(آج )ہوگی

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:57

کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) کراچی ٹینس ایسو سی ایشن دوسری عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ بیچ ویو کلب ڈی ایچ اے کراچی پر (آج) بروز ہفتہ26ستمبر سے منعقد کر رہی ہے۔ جسے عفیف گروپ نے اسپانسر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ٹینس ایسو ایشن کی منظور شدہ ٹورنامنٹ میں آرگانئزرز کو100سے زائد انتریز موصول ہو گئی ہیں ۔ مزید یہ کی آرگانئزرز نے ٹورنامنٹ میں انڈر15ڈبلز کا ایونٹ بھی شامل کر دیا ہے۔ سیڈینگ کے مطابق فرہان الطاف مینز سنگلز میں عرج بتول لیڈیز سنگلز مین، کاشان طارق اانڈر15 سنگلز میں ٹاپ سیڈ ہیں۔ مقابلے صبح دس بجے سے شروع ہو جائیں گے۔ کھلاڑیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کے کلب کے حفاظتی اور کویڈ ایس او پیز پر عمل درامد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں