کراچی،پرانا گولیمارمیں دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں،جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی

جمعرات 25 فروری 2021 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) کراچی کے علاقے پرانا گولیمارمیں دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں،جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پرانا گولیمار ڈاکخانہ والی گلی میں دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں2افراد19 سالہ جواد ولد جمال اور 18سالہ علی ولد نعیم زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیازخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جھگڑے کے دوران پستول سے چلنے والی ایک ہی گولی سے دونوں افراد زخمی ہوئے دونوں نوجوان نشے کے عادی اوربلوچ ہیں،مزید تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں