کراچی کے ساحل کی صفائی کے لیے فلپ مورس (پاکستان ) لمیٹڈ کا EYDSاور SEED وینچرز کے ساتھ اشتراک

اتوار 19 ستمبر 2021 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) فلپ مورس(پاکستان) لمیٹڈ نے انٹر پرینیورشپ اینڈ یوتھ ڈیولمپنٹ سوسائٹی اور سوشل انٹرپرینورشپ اینڈ ایکویٹی ڈیولمپنٹ SEED))وینچرز کیساتھ ملک کر کراچی کے علاقے کلفٹن میں ساحل سمندر پر صفائی مہم چلائی جو اس سال صفائی کے عالمی دن کی مناسبت سے کچرہ پھیلاو مخالف مہم کا حصہ ہے۔ساحل سمندر کی صفائی کے منصوبے کا مقصد عام عوام میں رضا کاروں کو اس مہم کا حصہ بنانا تھا، تاکہ کراچی کے ساحل سمندر پر جمع ہونیوالے کچرے کو اکٹھا کیا جاسکے، اس کوڑے کو بعد میں پیمائش کی گئی، چھانٹا گیا اور ری سائیکلنگ مراکز بھیج دیا گیا، اس کے علاقہ ری سائیکل نہ ہونیوالے کوڑے کو فنکار استعمال کرکے اس سے ایک بڑے حجم کا فن پارہ بنائیں گے جسے مکمل ہونے پر کسی عوامی مقام پر آویزاں کیا جائے گا تاکہ عام میں گندگی کے حوالے سے آگاہی بیدار کی جاسکے۔

(جاری ہے)

فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی ہیڈ آف کمیونیکیشنز عندلیب عروس احمد نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد گندگی کے مسئلے کو اجاگر اور کچرے کو کم اور ری سائیکل کرنے کے بارے میں آگاہی پیداکرنا ہے جو زیادہ پائیدار ماحول کا باعث بن سکتی ہے، فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ زمے دارانہ طریقوں اور ماحول دوست اقدام کے ذریعے ماحول کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

انٹرپرینور شپ اینڈ یوتھ ڈیولمپنٹ سوسائٹی کی نائب صدر شائستہ عائشہ نے کہا کہ سوشل انٹرپرینورشپ اینڈ ایکویٹی ڈیولمپنٹ وینچرز نے مختلف عوامی ، ترقیاتی اور نجی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس طرح کے اقدامات کیے ہیں، فلپ مورس(پاکستان) لمیٹد اور انٹرپرینور شپ اینڈ یوتھ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے چلائی جانیوالی اس مہم کا مقصد صفائی اور کچرے کے انتظام کے اہمیت کو اجاگر اور لوگوں میں اپنے ماحول اور ہمارے سیارے کے حوالے سے فرض کا احساس پیدا کرنا ہے۔

انٹر پرینورشپ اینڈ یوتھ ڈیولمپنٹ سوسائٹی اور سوشل انٹرپرینورشپ اینڈ ایکویٹی ڈیولپمنٹ وینچرز دونوں ہی ماحولیاتی ترقی اور پر اثر سرمایہ کاری کے ذریعے انفرادی ، کمیونٹی ، ادارہ جاتی اور نظام کی سطح پر تبدیلی لانے کے لیے متعدد اقدامات پر تعاون کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں