علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:22

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے 4 رکنی وفد نے گورنر ہائوس میں سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ وفد کے اراکین میں ایسوسی ایشن کے صدر جاوید انوار، نائب صدر کموڈور(ر) سلیم صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد ارشد خان اور ایگزیکیٹو ممبر فرخ نظامی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کا مقصد حکومت اور تعلیمی اداروں کے مابین خلیج کو کم کرکے خوشگوار تعلقات کو فروغ دینا اور تعلیمی سرگرمیوں کو مضبوط بنانا تھا ۔

اس کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون اور تفہیم کی فضا قائم کرکے تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا بھی شامل تھا ۔گورنر سندھ نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے اعلی معیارکی تدریسی خدمات کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی کے با اثر اور نمایاں کردار کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں