ایڈمٹ کارڈز کا معاملہ،وزیرِ بورڈز کی چیئرمین سے وضاحت طلب

جن طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ نہیں ملا، ان سے دوبارہ امتحان لیا جائیگا،اسماعیل راہو

منگل 17 مئی 2022 16:53

ایڈمٹ کارڈز کا معاملہ،وزیرِ بورڈز کی چیئرمین سے وضاحت طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وزیر بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے کراچی میں میٹرک بورڈ کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بورڈ سے وضاحت مانگ لی۔اسماعیل راہو نے ہدایت کی ہے کہ جن طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ نہیں ملا، ان سے دوبارہ امتحان لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت آج سے شروع ہوئے امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹانز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں