پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ

یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت ملنے کا امکان

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:31

پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پی آئی اے نے پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی آئی اے کے اعلی افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی، یہ اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں فلائٹ آپریشن کی بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی، یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں