ض*عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی

پیر 22 اپریل 2024 21:05

qکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک توولہ سونا 3500 روپے کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت3021 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے ہوگئی اور چاندی کی فی تولہ 30 روپے کمی سے قیمت 2750 روپے پر آ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا30 ڈالر کے کمی سے 2381 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں