%یونٹی فوڈز کی زیر میزبانی اسلام آباد بزنس سمٹ کاروباری رہنماؤں کا 2روزہ ساتواں ایڈیشن آج شروع ہوگا

پیر 22 اپریل 2024 21:05

ج کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان کے سب سے بڑے کارپوریٹ ایونٹ، لیڈرز ان دی لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ (ایل آئی آئی بی ایس) کا دو روزہ ساتواں ایڈیشن آج (منگل) اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔ یونٹی فوڈز اس کانفرنس کے قابل فخر معاون کے طور پر موجود ہے جو عالمی رہنماؤں، حکمت عملی کے ماہرین، جدت کے روح رواں اور مستقبل کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ماہرین کو مستقبل کے کاروباری منظر نامے کی تشکیل اور اس پر تبادلہ خیال کے لئے اکٹھا کرتا ہے۔

رواں سال، اس کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب سمیت ممتاز حکومتی نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ ان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و آبی وسائل سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شازہ فاطمہ خواجہ کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنما بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یونٹی فوڈز کے سی ای او فرخ امین نے سالانہ لیڈرشپ کانفرنس کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''ہم اسلام آباد بزنس سمٹ کے لیڈرز کے ساتھ بڑے اسپانسرز اور شریک میزبان کی حیثیت سے اپنی شراکت داری جاری رکھنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یونٹی فوڈز میں ہم ایک ایسے مستقبل کا تصور رکھتے ہیں جہاں مشترکہ کاوشیں پاکستان کے کاروباری منظر نامے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیں۔

اس جدت انگیز اور منظم انفراسٹرکچر کے ذریعے ہم ملک میں غذائی تحفظ اور بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ یہ کانفرنس بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے اور اسٹریٹجک فریم ورک کو تشکیل دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے اور یہ ملک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گی ۔''اس دو روزہ کانفرنس میں پاکستان کے فنانس، تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت، ٹیلی کام، لاجسٹکس، توانائی، میڈیا اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں سے متعلقہ معروف کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز شرکت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں