پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا

پاکستانی کمپنی کو 40 لاکھ ڈالر کا فروزن گوشت برآمد کرنے کا آرڈر دوسری مرتبہ ملا

جمعہ 26 اپریل 2024 16:49

پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستانی کمپنی کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی سے دوسری مرتبہ 40 لاکھ ڈالر کے گوشت کا آرڈر مل گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی منڈی میں پاکستان سے برآمد گوشت کی طلب بڑھ گئی ہے جس کے باعث پاکستانی کمپنی کو متحدہ عرب امارت کی کمپنی سے 40 لاکھ ڈالر کا فروزن گوشت برآمد کرنے کا آرڈر مل گیاہے جو کہ ملکی معیشت کیلئے ایک خوش آئند موقع ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں