کراچی سے لاہورآنے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار

منگل 14 مئی 2024 22:19

کراچی سے لاہورآنے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیاہے ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا کے قریب پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی انجن سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں انجن کو بھی جزوی طور پر نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں