ْ میں کسی اداکار سے جلتی ہوں نہ ہی یہ سمجھتی ہوں کسی سے میرا مقابلہ ہے،اداکارہ نوال سعید

مجھے جن کا کام پسند ہے اور میں چاہتی ہوں ان جیسے اداکاری کروں ان میں یمنیٰ زیدی اور سجل علی شامل ہیں

جمعرات 23 مئی 2024 10:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے دوران شو اداکاروں سے جلنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

(جاری ہے)

مداح نے پوچھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں آپ کس اداکار سے جلتی ہیں نوال سعید نے کہا کہ میں کسی اداکار سے نہیں جلتی اور نہ ہی یہ سمجھتی ہوں کہ کسی سے میرا مقابلہ ہے لیکن مجھے جن کا کام پسند ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ان جیسے اداکاری کروں ان میں یمنیٰ زیدی اور سجل علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید اس سے قبل کرکٹر کے میسجز بھیجنے سے متعلق بیان پر شہ سرخیوں میں رہی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ میسجز بھیجنے والا کرکٹر غیر شادی شدہ ہو، کرکٹرز کو ایسے میسجز نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ لوگ انہیں آئیڈلائیز کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں