ض*کراچی اور اسلام آباد کیائیرپورٹ سے مختلف پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار

ٌ عراقی ائیرلائن کی کراچی کی پرواز اور اسلام آباد گلگت کی دو پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں

اتوار 15 اکتوبر 2023 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2023ء) کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے مختلف ائیرلائنز کی قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔غیرملکی ائیرلائن کی کراچی سے بغداد آنے جانے والی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ عراقی ائیرلائن کی کراچی کی پرواز اور اسلام آباد گلگت کی دو پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ائیرلائن کی اسلام آباد مسقط کی پرواز سمیت دیگر قومی اور بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ادھر لاہور ائیرپورٹ پر بارش کے باعث بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لینڈنگ میں بھی مشکل کا سامنا رہا جس کے باعث مختلف پروازوں کو ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔دوسری جانب لاہور میں موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد فضائی آپریشن بحال کرکے چین، جدہ اور بینکاک جانے والی پروازیں روانہ کردی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں