جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ،موٹو پتلو گینگ کے 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے موٹو پتلو گینگ کے گرفتار 5 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں پولیس نے موٹو پتلو گینگ کے گرفتار 5 ملزمان کو پیش کیا۔دورانِ سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اظہر، سدھیر، غلام حسین، حماد اور انور پٹھان شامل ہیں، جنہوں نے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے بتایاکہ موٹو پتلو گینگ کے خلاف سکھر اور شکار پور میں ڈکیتی کے 7 مقدمات درج ہیں، جبکہ اللہ والا ٹاون میں لٹنے والے شہری نے ملزمان کو شناخت کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور لوٹا گیا سامان برآمد ہوا ہے۔پولیس نے بتایاکہ ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں