ووٹرز پولنگ کے دوران موبائل فونز ،قلم یا کوئی نوکیلی چیز اپنے ہمراہ نہ لائیں،ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی

جمعہ 20 جولائی 2018 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کورنگی کی جانب سے ضلع کے ووٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 25جولائی کو عام انتخاات کے موقع پر پولنگ کے دوران موبائل فونز ،قلم یا کوئی نوکیلی چیز اپنے ہمراہ نہ لائیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے ضلع کورنگی کے چاروں سب ڈویژن لانڈھی ،کورنگی ، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی کے ووٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ 25 جولائی 2018 پولنگ والے دن اپنے ہمراہ ذاتی موبائل ساتھ نہ لائیں اور نہ ہی قلم ،پینسل یا کوئی نوکیلی چیز وغیرہ لانے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں