ضلع غربی میں گیس سپلائی اور گیس پریشر کی بہتری کے لئے کام کیا جارہا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی کے ضلع غربی میں گیس سپلائی اور پریشر میں کمی کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں گیس سپلائی اور گیس پریشر کی بہتری( اپگریڈیشن) کا کام کیا جا رہا ہے تاکہ لیاری،کیماڑی، جیکسن مارکیٹ، ٹاور، کھارادر اور ان کے ملحقہ علاقوں میں صارفین کو گیس پریشر کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کو ختم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں لیاری، کھارادر،ٹاور، مچھر کالونی، سعید آباد کیماڑی، جیکسن مارکیٹ اور ان سے ملحقہ علاقے میں گیس کا پریشر جمعہ14 ستمبر 2018 سے آئندہ48 گھنٹے کے دوران کم ہوگا۔ ترجمان کے مطابق قوی امید ہے کہ 2 دن کے اندر اپگریڈیشن کا کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد گیس کی ترسیل معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔کمپنی نے اس حوالے سے اپنے صارفین کو پیش آنے والی زحمت پرمعذرت کاا ظہار کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں