جامعہ کراچی نے بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان

بدھ 19 ستمبر 2018 23:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) جامعہ کراچی نے بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کی اقراگلزار سیٹ نمبر188038 نے 910نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن ،یسریٰ فاروق سیٹ نمبر188064 نے 902 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ فلک نصر ت سیٹ نمبر188032 نے 886 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 406 طلبہ شریک ہوئے،350 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 56 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 86.21 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں