ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی ہدایت پر10محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ،تعمیر و مرمت اور روشنی کے انتظامات مکمل

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ویسٹ محترمہ شادیہ جعفر کی ہدایت پر،9اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ،تعمیر و مرمت اور روشنی کے انتظامات مکمل ہو گئے ۔ ڈی سی ویسٹ نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین کی مشاورت سے عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دیگر اداروں کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام سب ڈویژن میں وسائل کی فراہمی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا گیا ہے جبکہ دیگراداروں کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں مخصوص مقامات کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرواکر وہاں روشنی کے انتظامات کئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر کیمپس بھی لگائے گئے ہیں ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں جلوس کی گذرگاہوں پر بھی صفائی ستھرائی ، روشنی اور تعمیر و مرمت کے انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام مقامات جن کی منتظمین کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی تجاوزات کا خاتمہ بھی کیاگیا اس کے علاوہ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور سولیڈویسٹ منیجمنٹ،ڈی ایم سی ضلع غربی کے اشتراک عمل سے کچرہ و ملبہ ہٹائے جانے والے مقامات پر چونے کے چھڑکا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے عاشورہ محرم کے انتظامات کے دوران موصول ہونے والی شکایات کے فوری اذالہ کیلئے ڈی سی کنٹرول روم میں کے الیکٹرک ،ھیلتھ ،اور ریوینیو (ڈی سی ویسٹ آفس ) کے افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ان شکایات کا فوری خاتمہ یقینی بنائیں گی ڈپٹی کمشنر ویسٹ محترمہ شادیہ جعفر نے عاشورہ کے خصوصی ایام میں افسران و عملے کو تعطیلات کے دوران اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری لہذا تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران و عملہ اپنی زمہ داریوں کو موثر انداز میں پیش کریں اور موصول ہونے والی شکایات کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انھو ں نے مزید گفتگو کر تے ہوئیبتایا کے ڈی سی کنٹرول روم کا نبر 99333172 عوام کے لئے 24 گھنٹے کھلا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں