کراچی،سکھن پولیس نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اور انڈین گٹکے کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سکھن پولیس نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اور انڈین گٹکے کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا کارروائی کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کوئٹہ سے کراچی آنے والی بولان ٹرین سے اسمگل کیا جانے والا انڈین گٹکا ( ایم جے ) کے 6بورے اور 40من سے زائد کی چھالیہ کی کوشش ناکام بنا دی ،چھاپے کے دوران 4ملزمان عصمت اللہ ولد محمد اکرم ، ثنا اللہ ولد محمد اکرم ، داود خان ولد جمعہ خان اور شفاقت ولد علی نوازکو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان نے دوارن تفتیش انکشاف کیا کہ وہ یہ مال جمعہ گوٹھ ریلوے سٹیشن سے سوزوکی نمبر KS.4232 میں لوڈ کر کے جوڑیا بازار کراچی لے جا رہے تھی- پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ میں سب سے بڑے ڈیلر ولی خان کا مال کراچی لاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغار کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں