شہیدِ مِلت لیاقت علی خان کا کردار قابلِ تقلیدہے،چیئرمین بلدیہ وسطی

منگل 16 اکتوبر 2018 22:19

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ شہیدِ مِلت لیاقت علی خان کا کردار قابلِ تقلیدہے، انہوں نے قوم کی خاطر جان دے کر بتایا کہ حقیقی لیڈر کون ہوتاہے۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم شہیدِ مِلت لیاقت علی خان کے یومِ شہادت کے موقع پر شہیدِ مِلت کے مزار پر حاضری دینے اور فاتح خوانی کے بعد حاضرین سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہیدِ مِلت لیاقت علی خان جیسے رہنماں نے پاکستان بنایا جو ایک ایسا خواب تھا کہ جس کی تعبیر حقیقت کا روپ دھارتی نظر نہیں آتی تھی۔ لیکن قائدِ اعظم کی قیادت اور لیاقت علی خان جیسے بے لوث، پر خلوص اور قوم پر اپنا سب کچھ لٹادینے والے رہنماں کی بدولت آزادی کے خواب کو تعبیر ملی۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ آج کے سیاست دانوں کو شہیدِ مِلت کی زندگی اور کردار کو اپنانا چاہئے کیونکہ ان کی زندگی بتاتی ہے کہ لیڈر وہ ہوتاہے جو قوم کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیتاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں